ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آلور میں عوامی بھیڑ کے ہاتھوں مسلم نوجوان کے قتل کے بعد اکھلیش یادو نے کہا؛ پھر پہنائے جائیں گے قصورواروں کو پھولوں کے ہار

آلور میں عوامی بھیڑ کے ہاتھوں مسلم نوجوان کے قتل کے بعد اکھلیش یادو نے کہا؛ پھر پہنائے جائیں گے قصورواروں کو پھولوں کے ہار

Sun, 22 Jul 2018 13:28:27    S.O. News Service

لکھنؤ 22/جولائی (ایس او نیوز)  راجستھان کے الور میں مبینہ گائے   کو لے جانے  کے شبہ میں ایک شخص کو  پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے معاملے میں اُتر پردیش  کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر کرارا حملہ بولتے ہوئے شدید طنز کسا ہے.

اتوار کو اکھلیش  نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ، "ہجوم  نے پھر ایک بار آلور میں  اکبر کا قتل کیا. حکمراں  جماعت پھر ایک بار کھوکھلے دعوے کریں گے کہ  قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے   پھر ان تشدد برپا کرنے والے  لوگوں کی تہنیت کرتے ہوئے  اُن کے  گلے میں ہار  ڈال کر عزت بخشیں گے اور ایسے واقعات پر خاموش رہنے والوں کی خاموشی اور بھی گہری ہو جائے گی۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سال رام گڑھ میں ایک گوشت کاروباری محمد علیم الدين کی اسی طرح عوامی بھیڑ  نے گئو ہتیا  کے شک میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا. اس معاملے  میں فاسٹ ٹریک کورٹ نے اسی سال مارچ مہینے میں 11 لوگوں کو مجرم قرار دیا تھا لیکن گزشتہ ماہ رانچی ہائی کورٹ نے ان میں سے 8 کی عمر قید کی سزا پر روک لگا کر ضمانت پر رہا کر دیا تھا.

اس کے بعد یہ سبھی لوگ وزیر جینت  سنہا کے ہزاری باغ میں واقع  رہائش گاہ پہنچے تھے جہاں  جینت سنہا  نے اُن کے گلے میں  پھولوں کا  ہار پہنا کر اُن کا استقبال کیا تھا اوراُنہیں مٹھائی بھی کھلائی تھی۔ اس کی تصویر سوشیل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد جینت سنہا کی ہر طرف سے  تنقید  کی گئی تھی۔ اس پرمرکزی وزیر جینت سنہا نے اپنی صفائی میں کہا تھا، "جب ان لوگوں کو ضمانت ملی   تو وہ میرے گھر آئے،   میں نے ان سبھی  کو مبارکباد دی. مستقبل میں قانون کو کام کرنے دو جو ملزم ہیں  انہیں سزا ملے گی اور جو بے قصور  ہیں وہ عدالت سے بری  ہو جائیں گی.

غور طلب  ہے کہ آلور ضلع کے رام گڑھ علاقہ کے گائوں  للاونڈی میں  جمعرات کی رات، مقامی لوگوں نے اکبر نامی شخص  کو  گائیوں کا  بیوپاری بتاکر  حملہ کردیا تھا۔  بعد میں اکبر کی موت واقع  ہوگئی تھی۔  اس واقعہ پرریاست کے وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے  سے لے کرمرکزی وزیر راجیوردھن سنگھ تک نے مذمت کی تھی. راجستھان حکومت نے مجرموں کے خلاف کڑی  کارروائی کرنے کا بھروسہ بھی دلایا ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 29 سالہ اکبر کے قتل کے الزام میں اب تک صرف تین لوگوں کو ہی گرفتار کیا گیا ہے۔


Share: